ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں دیگرکلاسز کے اسکول کھولنے کے لیے ابھی ہم غور نہیں کررہے ہیں: منیش سیسودیا

دہلی میں دیگرکلاسز کے اسکول کھولنے کے لیے ابھی ہم غور نہیں کررہے ہیں: منیش سیسودیا

Mon, 18 Jan 2021 20:35:15    S.O. News Service

نئی دہلی ،18؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) دہلی میں آج سے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے لئے اسکول کھول دیئے گئے ہیں۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے اسکول کھلنے پر اب دیگرطلباء اور ان کے والدین کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہورہا ہے کہ باقی کلاسز کے لئے اسکول کب کھلیں گے۔

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اس بارے میں کہاکہ ابھی تک ہم باقی کلاسز کے لئے اسکول کھولنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ جب تک کہ ویکسین اتنی تعداد میں نہیں مل جاتی ہے ،جس سے ہم مطمئن ہوسکیں، اس وقت تک ہم باقی کلاسز کے لئے اسکول کھولنے کے بارے میں غور نہیں کررہے ہیں۔ نرسری کے داخلے کے بارے میں منیش سیسودیا نے کہا کہ ہم نے نرسری کے داخلے میں تھوڑا تاخیر ضرور کی ہے ، لیکن ایسا نہیں ہے کہ اس سال نرسری میںداخلہ نہیں ہوگا۔دوسری طرف دسویں اور بارہویں جماعت کے اسکول کھلنے کے موقع پر دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اسکولوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہاکہ سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات کا اعلان ہوچکا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہم اچانک بچوں کو پریکٹیکل امتحانات کے لیے لے جاکر کھڑا نہیں کرسکتے۔ ہم نے دسویں اور بارہویں کے طلباء کے لئے تھوڑا سخت دل اور تھوڑا خطرہ لے کراسکول کھولے ہیں۔ امید ہے کہ ان بچوں کو امتحان دینے کے لیے جس اعتماد کی ضرورت ہے وہ انہیں مل جائے گا۔


Share: